ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں، فیروز خان

ویب ڈیسک  منگل 15 جون 2021
فیروز خان نے 2018 میں سیدہ  علیزے کے ساتھ شادی کی تھی ، فوٹوفائل

فیروز خان نے 2018 میں سیدہ علیزے کے ساتھ شادی کی تھی ، فوٹوفائل

کراچی: اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔

اداکار فیروز کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شادی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فیروز خان احسن خان کے شو میں اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احسن خان نے  فیروز خان سے سوال کیا کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟

یہ بھی پڑھیں: فیروزخان اورعلیزے کی علیحدگی کی افواہوں کے پیچھے ہانیہ عامر؟

اس سوال کے ردعمل میں فیروز خان نے کہا نہیں بالکل نہیں بلکہ مجھے اور جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک نہیں بلکہ جس طرح ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ شادیاں کی ہیں ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ  فیروز خان نے 2018 میں سیدہ علیزے کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا محمد سلطان خان ہے۔ تاہم گزشتہ برس فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور دونوں کی علیحدگی کے پیچھے کی وجہ ہانیہ عامر کو قرار دیا جارہاتھا۔

لیکن فیروز خان، ہانیہ عامر یا علیزے نے نہ تو ان خبروں پر کوئی ردعمل دیا تھا اور نہ ہی فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے  کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوسکی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔