اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جون 2021
انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت فوٹو: فائل

انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کو زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پُرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔