پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا عالم موسوی جاں بحق

ڈھکی منور شاہ میں نامعلوم افراد نے مولانا عالم موسوی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی نشانہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک January 20, 2014
ڈھکی منور شاہ میں نامعلوم افراد نے مولانا عالم موسوی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی نشانہ بنایا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

قصہ خوانی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا عالم موسوی کو جاں بحق کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں قصہ خوابی کے علاقے ڈھکی منور شاہ میں نامعلوم افراد نے مولانا عالم موسوی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مولانا عالم موسوی کا جسد خاکی مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں و کاروباری مراکز بند کردیئے گئے جبکہ پولیس نے بھی گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں