لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
عاقل وزیر نامی ملزم بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف۔ فوٹو:فائل

عاقل وزیر نامی ملزم بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف۔ فوٹو:فائل

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی، جسے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ عاقل وزیر نامی ملزم قومی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے  بتائی جاتی ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔