کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جون 2021
ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ

ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ

 کراچی: کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند کردئیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکوبند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہی 40 ویکسینیشن سینٹرزقائم کیے گئے تھے، جس میں سے 30 بند ہوگئے، ضلع غربی کے 21 سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیا ہے جب کہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیے گئے۔

دوسری جانب مراکزبند ہونے پرپنجاب کے سب سے بڑے ایکسپوسینٹرمیں ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکسین کی محدود مقدار اورقلت کی وجہ سے ایکسپوسینٹرلاہورمیں بھی دھکم پیل جاری ہے، جس کے باعث کورونا ایس اوپیزکی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسپوسینٹرمیں سائنوفام، سائنوویک اورآسٹرازینیکا کی پہلی اوردوسری ڈوزلگوانے کےلئے آئے شہریوں اوراوورسیز پاکستانیوں کو نہ درست معلومات دی جارہی ہیں نہ ہی سہولیات۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔