- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں سہ پہر سے شام کے درمیان مختلف علاقوں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے اور موسم خنک ہوگیا، شمال مشرقی جانب بننے والے تھنڈرسیلز کی وجہ سے ابتدا میں مضافاتی علاقوں نوری آباد،گڈاپ ٹاون،گلشن حدید،سپرہائی اوربحریہ ٹاون اور ملیر میں کہیں تیزاورکہیں درمیانی بارش ہوئی،جس کے بعد بارش کا سلسلہ باقی ماندہ شہرمیں پھیل گیا۔
غیرسرکاری ویدر اسٹیشن پاک وید کے اویس حیدر کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں 43ملی میٹرجبکہ کاٹھور میں 32بارش ریکارڈ ہوئی۔
ابتدا میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کی دوپہرتک گرج چمک کے ساتھ تیزاوردرمیانی بارشوں جبکہ آندھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم بعدازاں ایک دوسری پیش گوئی میں محکمہ موسمیات کا کہناتھاکہ بارش کاسسٹم دیہی سندھ کے اضلاع بدین اورٹھٹھ کی جانب منتقل ہوگیا،اورشہر کے حوالے سے سسٹم کمزورپڑگیا،جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں اورتندوتیزہوائیں چلنے کا امکان ختم ہوگیا۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں صبح ورات کے اوقات میں نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے بونداباندی کا امکان موجود ہے،جبکہ کل سے سمندر کی متاثرہونے والی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طورپربحال ہونے کا امکان ہے۔
سردارسرفراز کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران شہر میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، 26اور27جون کو باقاعدہ مون سون کے تحت شمالی پاکستان میں بارش متوقع ہے،تاہم دیہی سندھ اورکراچی کے لیے جون کے آخر میں آنے والا مون سون کا اسپیل قابل ذکربارشوں کا سبب نہیں بنےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔