کیا صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی؟

ویب ڈیسک  اتوار 20 جون 2021
محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پہلے سے شادی شدہ تھے  فوٹوفائل

محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پہلے سے شادی شدہ تھے فوٹوفائل

کراچی: سوشل میڈیا پر اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

صنم سعید اور محب مرزا دونوں پاکستان کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ہیں۔ دونوں ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جن میں ڈراما سیریل’’فراق‘‘، ’’دیدن‘‘  اس کے علاوہ فلم’’بچانا‘‘ اور ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ شامل ہیں۔

محب مرزا اور صنم سعید دونوں ہی پہلے سے شادی شدہ تھے لیکن دونوں نے اپنے اپنے پارٹنرز سے طلاق لے لی ہے۔ محب مرزا نے اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے ساتھ شادی کی تھی دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی ہے تاہم  شادی کے 14 برس بعد دونوں نے ایک دوسرے  سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں فرحان حسن کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے بھی کچھ اختلافات کی وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دوسری جانب صنم سعید اور محب مرزا کی سابق اہلیہ آمنہ شیخ  آپس میں بہترین دوستیں تھیں۔ دونوں نے ایک ساتھ فلم ’’کیک‘‘ میں کام کیا تھا  اور اس فلم کے بعد دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی۔ لیکن  اب دونوں نے ہی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔ جب کہ محب مرزا اور صنم سعید نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا ہے۔ جس کے  بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ  صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے  آمنہ شیخ اور صنم سعید کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے۔

حال ہی میں ایک آن لائن شو کے دوران ایک صارف نے شو کی میزبان سے اس بارے میں سوال پوچھا کہ کیا صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟ جس کے جواب میں شو کی میزبان نے جواب دیا، شاید ان دونوں نے شادی کرلی ہے کیونکہ میں نے بھی اڑتی اڑتی خبر سنی ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان دونوں نے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔