پنجگور میں گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، لیویز ذرائع۔ فوٹو : فائل

تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، لیویز ذرائع۔ فوٹو : فائل

پنجگور: کاٹاگری کے مقام پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور میں کاٹاگری کے مقام پر تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں نے لاشوں کو گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے جب کہ 2 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔