ناک سے ٹرک کی ٹیوبوں میں ہوا بھرنے ولا انوکھا چینی شہری

چینی شخص نے ٹرک کی 2 ٹیوبز پر 4 بچوں کو کھڑا کر کے صرف 20 منٹ میں ہوا بھر کے سب کو حیران کر دیا۔


ویب ڈیسک January 21, 2014
صحت مند رہنے کے لئے ڈاکٹر نے 8 سال قبل ناک سے غبارے میں ہوا بھرنے کا مشورہ دیا تھا، چینی شہری

آپ نے منہ سے غباروں میں ہوا بھرنے کا مظاہرہ تو بہت بار دیکھا ہو گا لیکن چین کا ایک شخص ایسا بھی ہے جو ناک سے گاڑیوں کی ٹیوب میں ہوا بھرنے میں کمال رکھتا ہے۔

ناک سے ٹیوب میں ہوا بھرنے والے 63 سالہ چینی شہری کے پھیپھڑے اس قدر طاقتور ہیں کہ وہ ٹرک کی ٹیوب میں اپنے ناک کی مدد سے منٹوں میں ہوا بھر سکتا ہے، اس کا مظاہرہ اس نے چین کے جنوب مشرقی علاقے چنگ دو میں کیا جب اس نے ٹرک کی 2 ٹیوبز پر 4 بچوں کو کھڑا کر کے صرف 20 منٹ میں ہوا بھر کے سب کو حیران کر دیا، چینی شخص نے ٹرک کی ٹیوبز میں ہوا بھرنے کے لئے 40 میٹر لمبا ربڑ کا پائب استعمال کیا، اس دوران اس نے اپنی ناک کا ایک سوراخ اورکانوں کو دونوں طرف سے بند کردیا۔

نی یونگ بنگ کا کہنا تھا کہ ناک سے ہوا بھرنے کا مشورہ ڈاکٹر نے اسے 8 سال قبل دیا تھا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کے لئے اپنی ناک سے غبارے میں ہوا بھریں جس کے بعد میں نے اس کی مشق شروع کر دی اور پھر ٹائر ٹیوب میں بھی ہوا بھرنے لگا۔