کورونا سے زندگیاں بچانے کے بجائے جارحیت پسند مودی میزائل تجربوں میں مصروف

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
پانچ روز میں تیسرا میزائل تجربہ کیا گیا، فوٹو: بھارتی میڈیا

پانچ روز میں تیسرا میزائل تجربہ کیا گیا، فوٹو: بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارت کورونا سے ہلاکتوں میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور ایسی ابتر صورت حال میں بھی جارحیت پسند مودی عوام کی زندگیاں بچانے کے بجانے میزائل تجربے کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں اگنی میزائل سیریز کی ایڈوانس قسم ’’اگنی- پی‘‘ کا تجربہ کیا گیا۔ میزائل نے ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر کے درمیان اپنے تمام اہداف کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کردیا۔

کورونا وبا سے تین لاکھ سے زائد ہلاکتوں اور 3 کروڑ سے زائد کیسز کے باوجود صحت کے نظام کے بجائے فوج کو مضبوط کرنے والا جارحیت پسند بھارت اسی ماہ 24 اور 25 جون کو دو الگ الگ میزائل تجربات کرچکا ہے۔ اس طرح پانچ میں دن آج یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے جو بھارت کے جارحانہ عزائم کا آئینہ دار ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا اور ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک ہے تاہم اس ہولناک صورت حال میں بھی جنگ کی شوقین مودی سرکار نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اُن کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔