جامعہ کراچی24 طلبا کو پی ایچ ڈی کی سند تفویض کردی گئی

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے ڈگری ہولڈر قوم کا سرمایہ ہیں، شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر


Staff Reporter January 22, 2014
شعبہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق نے24 طلبا کو پی ایچ ڈی اور 3 کو ایم فل کی اسناد تفویض کرنے کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق نے24 طلبا کو پی ایچ ڈی اور 3 کو ایم فل کی اسناد تفویض کرنے کی منظوری دیدی۔

پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا میں ثمینہ حسنین،اقبال سعیدخان، تنویرجبین ،سعیدہ نادرعلی ،فوزیہ بتول ،الطاف حسن، فرح ناز، محمد ممتازخان، ماریہ غنی، خرسو میاں ،سید محمد امتیاز الدین،عمر محمدعبداللہ، فوزیہ تبسم، نرگس انجم، نصیر الدین تاہمیر المطائری، حنیف الرحمن، راشدہ رحمت زہرہ، نصیر احتر ، صدف اجمل، عمبرینہ خاتون، ناہیدسجاد، انورعلی،سیدہ بتول زہرہ، ساجدہ پروین جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں واجد الدین، عمیر گلزار اورمحمد سعید شامل ہیں۔



اس موقع پر خطاب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹرمحمد قیصر نے کہاکہ تدریسی وتحقیقی معیار میں جامعہ کراچی کو عالمی شہرت حاصل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبا دنیا میں اعلیٰ مناصب پر کام کررہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری ہولڈر اس قوم کا سرمایہ ہیں اور یہ سرمایہ قوم ہی کے کام آنا ضروری ہے انھوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی۔