ڈیو واٹمور نے پاکستان کرکٹ کو کسی اور حیثیت میں جوائن کرنے کا اشارہ دیدیا

یقین ہے کہ جلد یا تاخیر سے کسی اور حیثیت میں واپسی ہوگی،واٹمور


Sports Reporter January 22, 2014
یقین ہے کہ جلد یا تاخیر سے کسی اور حیثیت میں واپسی ہوگی،واٹمور۔ فوٹو: فائل

کوچ ڈیوواٹمور نے پاکستان کرکٹ کو کسی اور حیثیت میں جوائن کرنے کا اشارہ دیدیا۔

انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ میرا معاہدہ شرائط کے مطابق ختم ہوگیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان سے رشتہ بھی ٹوٹ گیا اور کبھی لوٹ کر نہیں آئوں گا،مجھے یقین ہے کہ جلد یا تاخیر سے کسی اور حیثیت میں واپسی ہوگی، میں ہمیشہ اس ملک میں آنے کی راہ دیکھوں گا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل واٹمور کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم ذمہ داری دینے کی تجویز زیر غور تھی تاہم اس وقت انھوں نے دلچسپی نہیں دکھائی۔