عدالتی فیصلے پر تنقید فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلیے مقرر

عدالت فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے, درخواست گزار


ویب ڈیسک July 01, 2021
عدالت فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے, درخواست گزار(فوٹو:فائل)

عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پرعدم عملدرآمد اور فواد چوہدری کی تنقید سے توہین عدالت سے متعلق سماعت کل ہو گی۔ جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نیشنل بینک کے چیف آرگنائزر اور اسٹاف یونین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

 

درخواست گذار نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی عدالتی فیصلے پر تنقید کی ٹویٹ ساتھ منسلک ہے، عدالت فواد چوہدری اور فنانس سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزارعبداللطیف قریشی کی جانب سے فنانس سیکرٹری اور سینئر وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کر نے کی استدعا کی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک صدر اور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نیشنل بینک کو نہیں ہٹایا گیا، خدشہ ہے کہ دونوں فریق اپنی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ غائب نہ کر دیں۔

مقبول خبریں