آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

اس بار کوئی پاکستانی پلئیر آف منتھ کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا


ویب ڈیسک July 07, 2021
فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کائل جیمیسن اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک کا نام شامل ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: آئی سی سی پلئیرز آف دی منتھ جون کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پلئیرز آف دی منتھ جون کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس بار کوئی پاکستانی اس فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا

جون کےماہ کے لیے اعلان کردہ بیسٹ پلیئر کی نامزد کردہ فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کائل جیمیسن اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک کا نام شامل ہے۔ جب کہ ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لئے بھارت کی سنہہ رانا شفالی ورما اور انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں