حمزہ قتل کیسملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس کومہلت مل گئی

سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے الزام میں گرفتارفیبان خواجہ اور ساتھی ضمانت پر رہا


Staff Reporter January 23, 2014
ٹیکسی ڈرائیورقتل کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر ملتوی فوٹو: فائل

عدالت نے حمزہ قتل کیس میں مفرور ملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس کو فروری تک مہلت دے دی ۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت حمزہ قتل کیس کے مفرور ملزم ایمل الرحمن کی گرفتاری سے متعلق تفتیشی افسر نے یقین دہانی کراتے ہوئے مزید مہلت کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے فروری تک مہلت دی،وکیل صفائی نے شکایت کی تھی کہ انھیں مقدمے کا چالان کی نقول فراہم نہیں کی گئی ہے جس پر فاضل عدالت نے فوری نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ،عدالت کے حکم پر چالان کی کاپیاں وکلا کو فراہم کردی گئی، فاضل عدالت نے سماعت آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیکسی ڈرائیور مراد علی قتل کیس کی سماعت ملزم رینجرز اہلکار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 25جنوری تک ملتوی کردی۔



بدھ کو سماعت کے دوران ملزم کے وکیل شوکت حیات کی جانب سے درخواست پیش کی گئی کہ وہ شہر سے باہر ہیں عدالت نے وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی ہے،عدالت نے سیکیورٹی گارڈ قتل کیس میں گرفتار فیبان خواجہ اور اس کے ساتھی کو ضمانت پر رہا کردیا، جمعے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک نے ڈیفنس میں واقع مقامی سینما کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں پابندسلاسل سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے سوتیلے بیٹے فبیان خوجہ اور اورنگزیب مسعود کی وکیل صفائی اور سرکاری وکیل کے حتمی دلائل کے بعد فی کس ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔