وزیراعظم سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، ناراض بلوچوں کے حوالے سے بات چیت

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جولائی 2021
ملاقات میں ناراض بلوچوں سے بات چیت بارے تبادلہ خیال ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ملاقات میں ناراض بلوچوں سے بات چیت بارے تبادلہ خیال ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ناراض بلوچوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو ملاقات کے لئے بلایا۔ 

ایکسپریس نیوز کے  مطابق وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو پاکستان کا سوچے گا وہ بلوچستان کے بارے میں ضرور سوچے گا اور میں بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے حوالے سے پہلے مرحلے میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کو ملاقات کے لیے بلایا، اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔  ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور ناراض بلوچوں سے بات چیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ناراض بلوچ بھائيوں سے بات چيت وزيراعظم كے وژن كا حصہ ہے

ملاقات میں بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے مذاکرات کے وزیرِ اعظم کے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ
سینیٹرز وزیرِ اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔