دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے وزیراعظم کا ٹوئٹر پر پیغام

ہم اپنے دشمنوں کی شکست کو یقینی بنا کر قوم کو برتری دلوائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک January 23, 2014
جو لوگ ہمارے معصوم لوگوں کو ماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، دشمنوں کی شکست کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جو لوگ ہمارے معصوم لوگوں کو ماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں اور ہمارے دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مذہب کو بدنام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور ہم اپنے دشمنوں کی شکست کو یقینی بنا کر قوم کو برتری دلوائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے