KARACHI:
ٹاور کے قریب سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جبکہ اس دوران متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ مستونگ کے خلاف ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کے سنگم پر احتجاج کیا جارہا تھا جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے حصہ لیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شامل بعض افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سانحہ مستونگ کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شارع فیصل سمیت مختلف مصروف ترین سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے۔