پاک بھارت بورڈ حکام مجوزہ تبدیلوں پر بات کریں گے

کونسل میں ٹرائیکا کی اجارہ داری کے حوالے سے تحفظات ہیں، چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter January 24, 2014
باہمی سیریزپر بھی تبادلہ خیال ہوگا، ملکی مفادکیخلاف کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف آئی سی سی میٹنگ سے قبل بھارتی بورڈ چیف سے مجوزہ تبدیلوں پر بات کریں گے۔

ان کے مطابق کونسل میں ٹرائیکا کی اجارہ داری کے حوالے سے تحفظات ہیں، سری نواسن سے پاک بھارت سیریز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، ملکی مفاد کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں کرینگے۔تفصیلات کے مطابق کوچ ڈیو واٹمور اور جولین فائونٹین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوںکا یہی سوال تھا کہ آئی سی سی 3 بڑوں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے حوالے کرنے پر پی سی بی کاکیا رد عمل ہوگا؟اس حوالے سے ذکا اشرف نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن سے چند روز قبل فون پر بات ہوئی تھی، انھوں نے بطور چیئرمین بحالی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 photo 1_zpsa8c04d4b.jpg

دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے دوران 28یا 29جنوری کو ان سے ملاقات میں پاکستان بھارت سیریز کی بحالی پر بھی ہوگی، البتہ کرکٹ کی عالمی باڈی میں تین ممالک کی اجارہ داری پر تحفظات برقرار ہیں، بی سی سی آئی سے اس معاملے پر بھی بات ہوگی،باہمی سیریز سمیت کوئی بھی فیصلہ ملکی مفاد کے خلاف نہیں کرینگے۔ یاد رہے کہ پی سی بی سہ ملکی اقتدار پسند منصوبے کیخلاف بلاک بنانے پر کام شروع کرچکا، جنوبی افریقہ سمیت کئی رکن ممالک سے مشورے جاری ہیں۔دوسری طرف جمعرات کو تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی بحالی کے حوالے سے عدالتی معاملات پر کسی سوال کا جواب نہیں دینگے۔