امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

طیارہ درختوں میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوگیا


ویب ڈیسک July 17, 2021
پائلٹ اور دو مسافر ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی ناپا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کا پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کے طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا۔ طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور دو مسافر شامل ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن کے حکام کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچنے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کرنے کی کوشش میں درختوں میں پھنس گیا اور نکلنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔