وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی تصاویر شیئر کردیں

جمعے کو قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا جو کبھی تعلیم و تدریس کا مرکز رہا ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک July 18, 2021
میں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی، عمران خان۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بخارا کی تصاویر شیئر کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی تصاویر شیئر کردیں، اور ساتھ تحریر کیا کہ جمعے کو قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا جو کبھی تعلیم و تدریس کا مرکز رہا ہے۔



وزیراعظم نے ایک ٹاور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 1220 میں شہرکو برباد کرتے وقت چنگیز خان اس ٹاورکی اونچائی دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا، اور اس نے پورے بخارہ شہر کو ختم کردیا لیکن اس ٹاور کو اسی حالت میں چھوڑ دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔