کوہاٹ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، مقامی حکام


ویب ڈیسک July 18, 2021
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، مقامی حکام فوٹو: فائل

لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 12 کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔

مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔