عدنان صدیقی بھی کورونا وبا کا شکار

اداکارنے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوقرنطینہ کرلیا


ویب ڈیسک July 26, 2021
وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ ہفتے سے رابطے میں رہے انہیں چاہیئے کہ وہ بھی کووڈ ٹیسٹ کرالیں، اداکار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکار عدنان صدیقی بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ بھی آج عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اداکارنے کہا کہ شکرہے کہ انہیں اففیکشن اتنا زیادہ نہیں تاہم انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ ہفتے سے رابطے میں رہے انہیں چاہیئے کہ وہ بھی کووڈ ٹیسٹ کرالیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CRx78srLzYv/"]

مقبول خبریں