امریکی کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک  پير 26 جولائی 2021
کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ ذرائع۔ فوٹو:فائل

کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: امریکا سے کورونا ویکسین موڈرنا کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی کورونا ویکسین موڈرنا کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، موڈرناپاکستان کو کوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ایئرلائن موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچی، کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔