ایک دن میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ بن گیا اسد عمر

آئندہ دنوں میں یومیہ ایک ملین سے زیادہ ویکسینیشن کا ہدف عبورکریں گے، اسد عمر


ویب ڈیسک July 28, 2021
آئندہ دنوں میں یومیہ ایک ملین سے زیادہ ویکسینیشن کا ہدف عبورکریں گے، اسد عمر

سربراہ این سی اوسی اسد عمرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزایک دن میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمرکا کہنا ہے کہ گذشتہ روز7 لاکھ 78 ہزارافراد کوکورونا ویکسین لگائی گئی جب کہ گذشتہ روز5 لاکھ 61 ہزارافراد کوکورونا ویکسین کی پہلی ڈوزلگائی گئی۔

اسد عمرنے کہا کہ آئندہ دنوں میں یومیہ ایک ملین سے زیادہ ویکسینیشن کا ہدف عبورکریں گے۔

مقبول خبریں