چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جولائی 2021
نسیم اللہ کو تحصیل چاگئے بازار سے تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

نسیم اللہ کو تحصیل چاگئے بازار سے تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

 کوئٹہ: چاغی میں تین ماہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تین ماہ قبل لہجے کاریز سے ملنے والی لاش کی شناخت معصوم طالب علم نسیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ نسیم اللہ کو تحصیل چاگئے بازار سے تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی اور پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی لیکن اس کا کوئی پتہ نہ چلا۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) دالبندین نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ملنے والی لاش کی شناخت ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔