- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
مرد ہونے کے ناطے شوہر کو اعلیٰ مقام حاصل ہونا چاہیے، صدف کنول
کراچی: پاکستانی اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ مرد ہونے کے ناطے شوہر کو اعلیٰ مقام حاصل ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں اگر چند اصولوں کو اپنا لیا جائے تو شادی شدہ زندگی کو کامیابی کے ساتھ گزارا جا سکتا ہے، وہ اصول بہت آسان ہیں، آپ کو اپنے شوہر کو شوہر سمجھنا چاہیے۔
صدف کنول نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شوہر محنت کر کے اہل خانہ کی ضروریات پوری کرتا ہے، شہروز کی طرح میں بھی کماتی ہوں لیکن ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، وہ دن بھی آئے گا جب میں اپنے بچوں کا خیال رکھوں گی، جس طریقے سے مرد عورت کا خیال رکھ سکتا ہے، ایک عورت ایسا نہیں کرسکتی۔
تاہم شہروز سبزواری کا اس بارے میں خیال ہے کہ مرد کبھی عورت کی جگہ نہیں لے سکتا اور یہی عورت کا مقام ہے، مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا مقام سمجھنے کی ضرورت ہے، اللہ نے دونوں کے لیے علیحدہ علیحدہ اصول مقرر کر رکھے ہیں، دونوں کی سوچ میں فرق ہے، اگر دونوں ایک دوسرے کا مقام اور رتبہ سمجھتے ہیں تو میرے نزدیک یہ برابری ہے، کچھ مرد خود کو اپنی بیویوں سے ممتاز سمجھتے ہیں۔
اداکارہ صدف کنول کہتی ہیں کہ ہمارے شوہر ہماری تہذیب ہیں، میں نے شہروز سے شادی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ مجھے ان کے جوتے اٹھانے اور کپڑے استری کرنے ہیں، گھر میں شہروز کی چیز کہاں رکھی ہے میں سب جانتی ہوں، مجھے پتا ہوتا ہے کہ شہروز کو کیا کھانا ہے، مجھے بحیثیت ایک عورت اور اہلیہ ہر چیز کا خیال رکھنا ہوتا ہے، شہروز کو میری چیزوں کا خیال رکھنے کی ضرورت نہیں۔
انٹرویو میں جب شہروز سبزواری سے صدف کنول کے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں آئٹم سانگ پر سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا کہ میں نے اسے کافی پسند کیا لیکن اس وقت میں صدف کو نہیں جانتا تھا، میں اس فلم کے ڈائریکٹر نبیل کو اچھی طرح جانتا ہوں، میرا کوئی حق نہیں بنتا کہ میں صدف کی پسند پر سوالات اٹھاؤں، میں اسے فلم میں کام سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا۔
صدف کنول کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نوجوانی میں کافی چیزوں کے بارے میں علم نہیں ہوتا، پھر ایک وقت آتا ہے جب آپ چیزوں کو سمجھنے لگتے ہیں، مستقبل میں دوبارہ ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔