بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب

ویب ڈیسک  منگل 3 اگست 2021
 تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیزپرعملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا: فوٹو: فائل

 تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیزپرعملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا: فوٹو: فائل

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظربین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزبارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔