- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
عائزہ خان کا مادھوری ڈکشٹ کے انداز میں ڈانس وائرل
کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔
عائزہ خان اپنے نئے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘میں ایک ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ ڈرامے میں بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے روپ میں نظر آئیں گی۔ جن میں میڈم نورجہاں، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ کاجول اور سپر اسٹار ماہرہ خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی ماہرہ خان کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
عائزہ خان ان اداکاراؤں کے روپ میں اپنی جھلکیاں سوشل میڈیا پر پہلے ہی شیئر کرچکی ہیں۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے مقبول گانے’’آجا نچ لے‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے اور محض ایک دن میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 9 لاکھ سے زائد بار دیکھا چکا ہے۔
اس سے قبل عائزہ خان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کے گانے ’’نوری‘‘ پر ڈانس کیا تھا اور اس ویڈیو کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔