- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
- جائزہ مذاکرات مکمل، پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا
اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے
بیروت: اسرائيلی ایئر فورس نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر فضائی حملے کيے ہيں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائيلی فوج نے بیان میں کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے جس کے جواب میں ہم نے لبنان میں کئی حملے کیے جن میں راکٹ فائر کرنے کے مقامات اور اسلحے کو نشانہ بنايا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اضافی ہدف کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے ماضی میں راکٹ حملے ہوتے رہے ہیں۔ امريکا نے اسرائيل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے۔
اسرائیل ایئرفورس غزہ میں حماس اور شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کرتی رہتی ہے لیکن 2014 کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس نے لبنان میں بمباری کی ہے۔ لبنانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے سرحد سے 7 میل دور محمدیہ کے علاقے پر 2 حملے کیے تاہم ان میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
گزشتہ دو روز میں لبنان سے اسرائيل پر چار راکٹ داغے گئے تھے جس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم 4 افراد خوف کا شکار ہوئے تھے جس پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ لبنانی فوج نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 92 گولے فائر کیے جبکہ ہم راکٹ حملوں کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔