مولانا فضل الرحمان ہمارے دھرنے میں شامل ہوں خوش آمدید کہیں گے جاوید ہاشمی

مولانا فضل الرحمان کی جانب سےخیبر پختونخواحکومت کے خلاف احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، صدر تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 26, 2014
نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا کو بڑا واضح پیغام ملا ہے۔ جاوید ہاشمی فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،وہ نیٹو سپلائی کے خلاف ہمارے دھرنے میں شامل ہوں خوش آمدید کہیں گے۔

پشاور میں نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے جاری دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ڈرون حملوں سے بےگناہ لوگ مر رہے ہیں اور رنگ روڈ پر نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا کو بڑا واضح پیغام ملا ہے، انہیں کارکنوں کے جذبے کا احساس ہے اسی لئے وہ دھرنے میں شریک ہوئے ہیں اور ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا غیر معینہ مدت کے لئے جاری رہے گا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا عوام کے لئے ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سےخیبر پختونخواحکومت کے خلاف احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا،وہ نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف دھرنے میں شامل ہوں، ان کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

مقبول خبریں