ایف آئی اے نے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی کہ اسے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا گیا ہے


Staff Reporter August 15, 2021
متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی کہ اسے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا گیا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ایف آئی اے سائبرکرائم نے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم سندھ زون عمران ریاض کے مطابق کراچی میں کارروائی کے دوران شان قریشی نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو بلیک میلنگ، ہراسانی اور خاتون متاثرہ کی فحش ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی کہ اسے سوشل میڈیا (واٹس ایپ اور فیس بک) پر فحش ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ہراساں کیا گیا اور بلیک میل کیا گیا، عمران ریاض کے مطابق سے ملنے والے ڈیجیٹل آلات میں موجود فحش مواد برآمد ہوا ہے۔