مداحوں نے ندا یاسر اور یاسر نواز کو چھچھورا قراردے دیا

ویب ڈیسک  منگل 17 اگست 2021
مارننگ شو ہاسٹ اوراداکارہ اپنے شوہریاسر نواز کے ساتھ ایک بار پھر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی ہیں : فوٹو: فائل

مارننگ شو ہاسٹ اوراداکارہ اپنے شوہریاسر نواز کے ساتھ ایک بار پھر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی ہیں : فوٹو: فائل

 کراچی: مارننگ شوہاسٹ ندا یاسراوریاسرنواز کو مداحوں نے چھچھورا قرار دے دیا۔

مارننگ شو ہاسٹ اوراداکارہ اپنے شوہریاسرنواز اوراور بچوں کے ساتھ ایک بار پھر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی ہیں۔ ندا یاسر نے اپنے ٹرپ کی تصویریں انسٹاگرام پرشیئر کیں، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔

کچھ مداحوں نے لکھا کہ وہ ان کے لائیوشوزکویاد کررہے ہیں وہ جلدی واپس آجائیں جب کہ کچھ نے لکھا کہ اس عمر میں ندا اوریاسر دونوں کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ دونوں چھچھورے ہیں۔

ایک اورمداح نے لکھا کہ پاکستان ٹووربھی کرلیں ، اور بھی کچھ پیارا دیکھنے کو ملے گا۔

ایک اورمداح نے سوال کیا کہ آپ لوگ باہر جاکر پاکستانی ڈریسز کیوں نہیں پہنتے، باہر جاکر کیوں عجیب و غریب لباس پہنتے ہیں؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔