کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار گرفتار، مغوی تاجر بازیاب

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 اگست 2021
اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا

اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا

 کراچی: ٹیپو سلطان پولیس نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اغوا کاروں میں 2 پولیس اہلکار ذیشان اور ارباز شامل ہیں جن کا تعلق کراچی پولیس سے ہے۔

مغوی تاجر کے مطابق اغوا کاروں نے مجھے ایف آئی اے کی ٹیم بن کر اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا ، پولیس گرفتار اغوا کاروں سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔