طالبان مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
طالبان نے امریکا اور نیٹو کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی فہرست بنائی ہے، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

طالبان نے امریکا اور نیٹو کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی فہرست بنائی ہے، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

 نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان امریکا اور نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے والے مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں پر غیریقینی اور خوف و ہراس کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان امریکا اور نیٹو کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کو تلاش کررہے ہیں، طالبان ایسے تمام افراد کے گھروں میں جارہے ہیں اور ان کے نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے امریکا اور نیٹو کے ساتھ کام کرنے والے مطلوبہ افراد کی فہرست بنائی ہے، طالبان کا مقصد ان تمام افراد کو گرفتار کرکے سزا دینا ہے تاہم ان افراد کے نہ ملنے کی صورت میں اہل خانہ کو قتل کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کابل اور جلال آباد ایئر پورٹ جانے والے تمام راستوں پر طالبان کھڑے ہیں جو ایئر پورٹ جانے والوں کی تلاشی لے رہے ہیں تاکہ مطوبہ افراد کو بیرون ملک فرار ہونے سے قبل گرفتار کیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔