کورونا وائرس کی ابتداء کا معما حل کرنے کیلیے عالمی ادارہ صحت نے تحقیقی گروپ بنا دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
قبل ازیں ایک اور گروپ ووہان لیبارٹری کا دورہ کرچکا ہے، فوٹو: فائل

قبل ازیں ایک اور گروپ ووہان لیبارٹری کا دورہ کرچکا ہے، فوٹو: فائل

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیق کے لیے نئے سائنسی مشاورتی گروپ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے ماہرین سے گروپ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیق کے لیے ایک مشاورتی گرپ تشکیل دیا ہے۔ 25 ماہر ارکان پر مشتمل یہ نیا سائنسی گروپ کورونا کی اصلیت کی نشاندہی، ضروری اقدامات کے لیے تجاویز اور آج تک کیے گئے کام کا آزاد تجزیہ فراہم کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین نے کورونا وائرس کی عالمی تحقیقاتی ٹیم کو ووہان جانے سے روک دیا

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے ماہرین سے اپیل کی ہے کہ 10 ستمبر تک نئے مشاورتی گروپ میں شامل ہونے کے لیے درخواست دیں۔ یہ گروپ کورونا کے ساتھ ساتھ ایبولا جیسے  دیگر وائرسوں سے جڑے مسائل پر بھی عالمی ادارہ صحت کو رہنمائی فراہم کرے گا۔

یہ پڑھیں : کورونا چمگادڑ سے انسانوں میں کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل ہوا، عالمی ادارہ صحت

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں عالمی ماہرین نے چین میں ووہان کا دورہ کیا تھا جہاں کورونا کے کیسز سب سے پہلے سامنے آئے تھے تاہم چین کی جانب سے بے جا مداخلت اور تاخیری حربوں کے بعد منظر عام پر آنے والی رپورٹ کو انتہائی معمولی قرار دیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا چمگادڑ سے انسانوں میں کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل ہوا، رپورٹ عالمی ادارہ صحت

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کہا جا رہا تھا کہ یہ مہلک وائرس چین کی لیبارٹریز میں تیار ہوا ہے جس کے بعد عالمی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔