ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 166.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی


ویب ڈیسک August 27, 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 166.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی - فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے باوجود کاروبار کے اختتام پر مزید 18 پیسے کی کمی سے 165.62 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 166.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

مقبول خبریں