منال خان اور احسن کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے احسن اور منال کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک August 28, 2021
دونوں اگلے ماہ کی 10 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، فوٹوفائل

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کا کارڈ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ دونوں اگلے ماہ کی 10 تاریخ کو جمعہ کے روز شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

منال خان نے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور اپنے منگیتر احسن محسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اچانک تم کہاں سے میری زندگی میں چلے آئے اور اب ہمیشہ کے لیے میری زندگی میں شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

احسن محسن اکرام نے بھی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا ایپ پر شیئر کرتے ہوئے خدا کااشکر ادا کیا اور لوگوں کو آگاہ کیا ہم دونوں شادی کررہے ہیں۔ انہوں نے منال خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا میں زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بھی بات پکی ہوگئی؟

سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے رواں برس جون میں منگنی کی تھی۔