مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 31 اگست 2021
اسلحہ اور گولا بارود برآمد، تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے، سی ٹی ڈی (فوٹو : فائل)

اسلحہ اور گولا بارود برآمد، تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے، سی ٹی ڈی (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔