ویکسی نیشن کرانے کے باوجود فرح خان کورونا کا شکار

میرے ساتھ رہنے والے لوگ اپنا خیال رکھیں اور میرے لیے دعائیں کریں، فلم ہدایت کار


ویب ڈیسک September 01, 2021
میرے ساتھ رہنے والے لوگ اپنا خیال رکھیں اور میرے لیے دعائیں کریں، فلم ہدایت کار - فوٹو:فائل

ویکسی نیشن کرانے کے باوجود معروف ہدایت کار و کوریو گرافر فرح خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

فرح خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

ہدایت کار وکوریوگرافر نے کہا کہ میں کورونا کا شکار اس لیے ہوئی کیونکہ میں نے کالا ٹیکا نہیں لگایا تھا، ڈبل کورونا ویکسین لگوانے اور زیادہ تر ویکسینیٹڈ لوگوں کے ساتھ رہنے کے باوجود مجھے کورونا ہوگیا۔

فرح خان نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ رہنے والے تمام لوگوں کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور میرے لیے دعا کریں۔

مقبول خبریں