آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع پارہ 40 ڈگری تک جائے گا

کراچی میں 14ستمبر سے 17ستمبر تک موسم گرم اورانتہائی گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 14, 2021
کراچی میں 14ستمبر سے 17ستمبر تک موسم گرم اورانتہائی گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

کراچی میں آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے، گرمی کی غیر معمولی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بند ہونے اور بلوچستان کی گرم ہواؤں کے سبب پارہ 40ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے جوکہ اس وقت راجستھان بھارت اورمشرقی سندھ پرموجود ہے سسٹم کے زیر اثرکراچی میں 14ستمبر سے 17ستمبر تک موسم گرم اورانتہائی گرم رہنے کی توقع ہے، گرمی کی لہر کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہنے اوربلوچستان کی شمال مغربی گرم اور ریگستانی ہوائیں شہر کا رخ کرسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی غیرمعمولی لہر کے دوران پارہ 38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے،چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق شہرمیں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے جوچارروز تک برقراررہ سکتا ہے۔