سعودی عدالت کی منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو 20 سال قید کی سزا

عدالت نے ملزمان پر 75 ملین ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا ہے


ویب ڈیسک September 14, 2021
عدالت نے ملزمان پر 75 ملین ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا ہے

سعودی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے 4.52 بلین ڈالر منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملکی و غیر ملکیوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان پر 75 ملین ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا ہے، اس کے علاوہ عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث سعودی شہریوں پر 20 سال تک سفری پابندیاں عائد کی ہیں جب کہ غیر ملکیوں کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہہ) نے کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث 65 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں ملکی و غیر ملکی بھی شامل تھے، ان افراد میں سے 48 کا تعلق سرکاری اداروں سے تھا جو سعودیہ عرب میں مختلف وزارتوں میں تعینات تھے۔