پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وزراء کے الزامات والے ویڈیو کلپ بھجوا دیے

ویب ڈیسک  جمعرات 16 ستمبر 2021
الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجے جانے کا امکان

الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجے جانے کا امکان

 اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپ بھجوا دیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے لگائے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس جاری ہے۔ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر ملک اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کے پیسے پکڑنے کے الزامات پر ثبوت مانگنے کا فیصلہ

اجلاس میں پیمرا کی طرف سے بھیجی گئی وڈیو کلپس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کلپس کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ نوٹس میں وفاقی وزراء سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔