- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
پاکستان اکیلےافغان حکومت کوتسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اکیلے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین مضبوط ہیں انہیں وقت دینا ہوگا، افغان خواتین طالبان سے حقوق حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گی، طالبان نے کہا خواتین کومرحلہ وارقومی دھارے میں شامل کریں گے، توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ابھی کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا افغانستان کس سمت جائے گا، 20 سالہ جنگ کے بعد طالبان سےاتنی جلدی توقعات درست نہیں، پاکستان اکیلےافغان حکومت کوتسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گا، طالبان حکومت سے متعلق فیصلہ پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بعد کریں گے، جامع حکومت کی تشکیل کے بعد طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہوگا، افغان حکومت کوتسلیم کرنے سے پہلے طالبان کو انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، طالبان کویقینی بناناہوگاافغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت تشکیل دیں گے اگر جامع افغان حکومت نہ بنی توافغانستان میں سول وارکاخدشہ ہے، افغانستان میں سول وارشروع ہوئی تواثرات پاکستان پربھی ہوں گے، غیرمستحکم افغانستان دہشت گردوں کی جنت بن سکتاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پاکستان کیلیےتشویش کاباعث ہوگی، سب سےبڑی پریشانی یہ ہےافغانستان میں انسانی بحران جنم نہ لے لے، پاکستان کےلیےمہاجرین کوسنبھالناایک مسئلہ بن جائےگا، افغان سرزمین کودہشت گردی کیلیےاستعمال نہیں کیاجائےگا، سب کوساتھ لیکرچلنےسےافغانستان میں پائیدارامن ممکن ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔