42 ویں سالگرہ پر گیل نظرانداز،گاوسکر اور پیٹرسن کا اظہارِ حیرت

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 ستمبر 2021
پاکستان کی حمایت میں بیان پرڈراپ کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین ۔  فوٹو : انٹرنیٹ

پاکستان کی حمایت میں بیان پرڈراپ کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

نئی دہلی: 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر گاوسکر اور پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔

بھارتی فرنچائز پنجاب کنگزکی جانب سے 42 ویں سالگرہ پر کرس گیل کو نظرانداز کیے جانے پر گاوسکر اور پیٹرسن نے اظہار حیرت کیا ہے۔

دبئی میں راجستھان رائلز کیخلاف آئی پی ایل میچ میں کپتان لوکیش راہول نے پلیئنگ الیون میں گیل کو شامل نہیں کیا، انھوں نے چار غیرملکی کرکٹرز کے طور پر نکولس پوران، عادل راشد، ایڈین میرکرم اور فابیان ایلن کو چنا۔

واضح رہے کہ کرس گیل نے گذشتہ دنوں پاکستان کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر بعض افراد کے مطابق انھیں اسی کی پاداش میں ڈراپ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔