- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
انٹر بورڈ میں نوکری کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر شہریوں کی رقم ہڑپ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔
شاہراہ نور جہاں پولیس نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بورڈ آفس میں جعلی نوکریاں دلوانے والے گروہ کی خاتون سرغنہ نگار نفیس کو اس کے2 ساتھیوں علی خان اور اکرم علی جلبانی سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں آفتاب احمد عباسی نے بتایا کہ گرفتار شاطر گروہ نے سرکاری نوکریوں کا جعلی اشتہار اخبار میں دے کر اب تک کئی سادہ لوح شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے جعلی سرکاری نوکریوں کے اشتہار سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ نوکری کا جھانسہ اوررشوت لیکر نوکری دینے والی خاتون ملزمہ نگارنفیس کا ساتھی اکرم علی انٹربورڈ آفس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں گریڈ 14 کا ملازم ہے دوران تفتیش گروہ کی سرغنہ نگار نفیس نے پولیس کو بتایا کہ وہ انٹرمیڈیٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سامنے سادہ لوح شہریوں کو اپنے آپ کو سرکاری افسر ظاہرکرکے انٹرویو کا جھانسہ دے کر شہریوں کی ایڈوانس رقم ہڑپ کرجاتی تھی۔
گرفتارملزمہ نے بتایا کہ ان کا ساتھی احمد علی جن افراد کو سرکاری نوکری کی ضرورت ہوتی تھی مجھ سے ملواتا تھا پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نگار نفیس اور اس کے ساتھیوں کے قبضے سے جعلی سرکاری دستاویزات، نوکریوں کے لیٹر اور سرکاری مہریں برآمد کرلی گئی ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔