اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک  پير 27 ستمبر 2021
داخلی دروازے پر اے ایس ایف اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کے نہ رکنے پر فائرنگ کی

داخلی دروازے پر اے ایس ایف اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کے نہ رکنے پر فائرنگ کی

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ انٹری گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش لیکن اشارے کے باوجود موٹرسائیکل سوار نہ رکا تو اے ایس ایف اہلکار نے اس پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر تیزہواؤں اور بارش سے طیارہ الٹ گیا

گولیاں لگنے سے وہ شخص زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی اور جائے وقوعہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی۔

اے ایس ایف کے بیان میں کہا گیا کہ مشکوک شخص نے ون وے اور نوموٹرسائیکل زون کی خلاف ورزی کی تھی، اور روکنے کے باوجود موٹرسائیکل نہ روکی۔ ملزم کے خلاف ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی درخواست پر تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔