اوکاڑہ میں لڑکی سے رکشہ ڈائیور اور اس کے ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی

رکشہ ڈرائیور گھر پہنچانے کے بجائے ڈیرے پر لے گیا اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کا بیان


ویب ڈیسک September 27, 2021
میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، ایس ایچ او حجرہ۔. فوٹو : فائل

لاہور سے گھر آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے اوکاڑہ اپنے گھر واپس آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ وہ گھر جانے کے لئے رکشے پر سوار ہوئی، لیکن رکشہ ڈرائیور گھر پہنچانے کے بجائے ایک زمین دار کے ڈیرے پر لے گیا، اور وہاں پہلے خود زیادتی کی، اور پھر اس کے دیگر ساتھی باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ایس ایچ او تھانہ حجرہ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبول خبریں