بیٹی سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار، 2 اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بہانے سے ہتھکڑی کھلوا کر فرار ہوگیا - فوٹو:فائل

ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بہانے سے ہتھکڑی کھلوا کر فرار ہوگیا - فوٹو:فائل

 کراچی: بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہوگیا جبکہ غفلت برتنے پر دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعید آباد پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں والد محمد سلیم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو گرفتاری سے قبل کتے نے کاٹ لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت کے حکم پر جیل بھیجا تاہم ملزم کا زخم خراب ہونے پر جیل انتظامیہ نے علاج کے لیے اسے جناح اسپتال میں منتقل کیا۔ ملزم پولیس اہلکاروں سے بہانے سے ہتھکڑی کھلوا کر اسپتال سے فرار ہوگیا۔

صدر پولیس نے غفلت و لاپرواہی برتنے کے الزام میں اپنے ہی تھانے کے دو اہلکاروں سنگھار اور لیاقت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم سلیم کو سیعد آباد انویسٹی گیشن نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔