پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکے ہیں آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفالی نے ملاقات


ویب ڈیسک October 05, 2021
سعودی امیر البحر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا

LONDON: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، قریبی اور تاریخی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفالی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور فوجی ومیری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر اس کے اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے، قریبی اور تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودیہ کے باہمی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

سعودی امیر البحر نے افغانستان کی صورتحال بالخصوص غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سعودی امیر البحر نے خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ دونوں جانب سے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں